23 اپریل 2014 - 10:49
شام، سینکڑوں دہشتگردوں کی ہلاکت

شام کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کے دوران سینکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق شامی فوج نے مشرقی علاقے دیرالزور میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرکے ایک سرغنہ سمیت درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کردیا۔حلب میں شامی فوج نے الجندول، شیخ سعید، السکری، عبد ربہ، کفر حمرا اور اللیرمونوف میں بھی دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرکے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک و زخمی کرنے کے علاوہ بھاری مقدار میں ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔شام کی فضائیہ نے بھی حلب کے شمال میں مایر کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں النصرہ گروہ سے وابستہ چیچنیا کے بیس دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ حمص میں بھی متعدد دہشتگرد مارے گئے ہیں جہاں شامی فوج نے کئی علاقوں سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا۔ادلب اور درعا میں بھی کئی دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ریف دمشق میں مشرقی غوطہ میں بھی متعدد دہشتگردوں کو ہلاک کئے جانے کی خبر ہے۔حسکہ میں شامی فوجیوں نے اپنے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کا ایک گروہ پکڑا ہے جس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔دوسری جانب شام نے چھیاسی فیصد سے زائد اپنے کیمیائی ہتھیار ناکارہ بنادیئے ہیں جبکہ رفتار کے اعتبار سے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کئے جانے کا یہ عمل مقررہ وقت سے بھی پہلے انجام پایا ہے۔

.......

/169

لیبلز